ٹیکس ایمنسٹی سکیم معاشی انقلاب کا باعث بنے گی، شیخ عبدالمنان

جمعہ 8 جنوری 2016 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) آل پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم معاشی انقلاب کا باعث بنے گی ، تمام اہل افراد کے ٹیکس دینے سے ہی ملک معاشی ، اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں ترقی کرے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ موجودہ ٹیکس نظام میں پیچیدگیوں کے باعث بہت سے لوگ ٹیکس کے نیٹ میں آنے سے گھبراتے ہیں لیکن اب ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے سے ملک میں ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس سکیم میں آسانیوں کے باعث لوگ ازخود خوشی کے ساتھ ٹیکس دیں گے جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے ۔