مزاح نگار سید محمد جعفری کی 40 ویں برسی عقدت واحترام سے منائی گئی

جمعہ 8 جنوری 2016 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) اردو کے صاحب اسلوب مزاح نگار سید محمد جعفری کی مدحوں نے 40 ویں برسی عقدت واحترام سے منائی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق 7جنوری 1976ء کو اردو کے نامور مزاح گو شاعر سید محمد جعفری کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ 27 دسمبر 1905ء کو پہرسر بھرت پور کے ایک ذی علم گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ 1906ء میں ان کے والد سید محمد علی جعفری اسلامیہ کالج لاہور سے منسلک ہوگئے یوں سید محمد جعفری کی تمام تر تعلیم لاہور میں ہوئی۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے بعد سید محمد جعفری مرکزی محکمہ اطلاعات میں اہم منصب پر فائز ہوئے۔ اسی ملازمت کے دوران انہیں ایران میں بحیثیت پریس اور کلچرل اتاشی خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ سید محمد جعفری ایک صاحب اسلوب شاعر تھے۔ انہوں نے سیاسی اور سماجی موضوعات پر 900 کے لگ بھگ نظمیں تحریر کیں۔ ان کے یہاں کلاسیکی شاعری کے تمام التزامات نظر آتے ہیں خصوصاً انہوں نے غالب اور اقبال کے جن مصرعوں کی تضمین کی ہے اس کی کوئی اور مثال اردو شاعری میں نظر نہیں آتی۔ سید محمد جعفری کے انتقال کے بعد ان کی شاعری کے دو مجموعے "شوخی تحریر" اور "تیرنیم کش" کے نام سے شائع ہوئے۔ وہ کراچی میں خراسان باغ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔