وقار یونس کے معاہدے میں رواں سال دورہ انگلینڈ کے اختتام تک توسیع

جمعہ 8 جنوری 2016 16:48

وقار یونس کے معاہدے میں رواں سال دورہ انگلینڈ کے اختتام تک توسیع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان نے کرکٹ ہیڈ کوچ وقار یونس کے معاہدے میں رواں سال دورہ انگلینڈ کے اختتام تک توسیع کر دی۔ وقار کا دو سالہ معاہدہ مئی میں ختم ہونے جا رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ وہ ستمبر تک ذمہ داریاں سنبھالتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

شہریار خان نے جمعرات کو خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا ’ہم نے ٹیم انتظامیہ کے معاہدوں پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا لیکن وقار اور دوسرا عملہ انگلینڈ دورے کے اختتام تک کام کرتا رہے گا‘۔

پاکستان نے 29 جون سے شروع ہونے والے دورے میں چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہے۔وقار نے جون، 2013 میں ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا اور ان کی سربراہی میں پاکستان اب تک نو میں سے چھ ون ڈے سیریز ہار چکا ہے۔تاہم، گرین شرٹس نے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ میں سے چار میں کامیابی حاصل کی، ایک میں شکست اور ایک ڈرا ہوئی۔خیال رہے کہ 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعدپاکستان ٹیم پہلی مرتبہ انگلینڈ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :