بنگلہ دیشی بورڈ کا مستفیض الرحمن کا ’’خفیہ آرٹ‘‘ پوشیدہ رکھنے کیلیے پی ایس ایل سے دستبردا کروانے پر غور

جمعہ 8 جنوری 2016 16:49

بنگلہ دیشی بورڈ کا مستفیض الرحمن کا ’’خفیہ آرٹ‘‘ پوشیدہ رکھنے کیلیے ..

ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) بنگلہ دیشی فاسٹ بالر مستفیض الرحمن کے ’’خفیہ آرٹ‘‘ کو پوشیدہ رکھنے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں اور انہیں پاکستان سپر لیگ سے دستبردار کرانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے تاکہ بائیں ہاتھ کے بالر کی تیکنیک بدستور ایک راز ہی رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی انہیں پاکستانی لیگ میں شرکت سے روکنے کی خاطر مالی ازالے کیلئے بھی تیار ہے ۔ گولڈ کیٹگری میں شامل مستفیض الرحمن کو پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے 50 ہزار ڈالرز میں خریدا ہے تاہم مختصر فارمیٹ کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نہیں چاہتے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل بیٹسمین ان کی تراکیب کو سمجھ لیں ۔