والڈ سٹی اتھارٹی نے کوتوالی چوک سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا
جمعہ 8 جنوری 2016 16:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور میں آپریشن کر کے کوتوالی چوک سے تجاوزات کا خاتمہ اور6غیر قانونی تعمیرات سربمہر کر دیں۔اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے بتایا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اتھارٹی نے کارروائی تیز کر دی ہے اور اب روزانہ کی بنیادوں پر اندرون لاہور سے تجاوزات کا صفایا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سنجیدہ ایکشن لئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوتوالی چوک تاریخی اہمیت کا حامل ہے جہاں تجاوزات کی بھرمار نے اس کی خوبصورتی خراب کر رکھی تھی۔عام لوگوں کو تجاوزات کے باعث شدید مشکلات درپیش تھیں جبکہ ٹریفک جام معمول بن گیا تھا۔ اتھارٹی کے ڈاریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب اور ان کی ٹیم نے گزشتہ صبح تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور یہ علاقہ کلیئر کر دیا۔(جاری ہے)
جبکہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب نے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بتایا کہ اندرون دہلی دروازے اور کشمیری دروازے میں دو عمارتوں کو تین منزلیں تعمیر کرنے پر نوٹس دے کر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔
جبکہ کشمیری دروازے میں تین پراپرٹیوں کے تہہ خانے ختم کر کے ان کو سیل کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں پراپرٹی نمبر F-2116کو تین منزلیں اور دو تہہ خانے بنانے کی وجہ سے نہ صرف سیل کیا گیا ہے بلکہ 9مقدمے بھی درج کروائے گئے ہیں۔ نجم الثاقب کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن اب نہیں رکے گا۔ کوتوالی چوک کو اس کی پرانی شکل میں بحال کر دیا گیاہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.