پنجاب بھر میں628ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق،724زخمی

جمعہ 8 جنوری 2016 16:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز628ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں04افراد جاں بحق جبکہ 724 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ267افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 269 ڈرائیورز،19کم عمرڈرائیور،346مسافراور109پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ118ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت112 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں77متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ45 حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل724متاثرین میں 574مرد اور150خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں107افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 448فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 169زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں499موٹر سائیکلز،100آٹو رکشے،66موٹر کاریں،48مسافربسیں،12ٹرک اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :