سلوواکیہ نے مسلم تارکین وطن کو پناہ دینے سے انکار کردیا

جمعہ 8 جنوری 2016 17:37

سلوواکیہ نے مسلم تارکین وطن کو پناہ دینے سے انکار کردیا

براٹسلوا((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء))سلوواکیہ نے مسلم تارکین وطن کو پناہ دینے سے انکار کردیا ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلوواکیہ کے صدر روبرٹ فیکو نے کہاہے کہ ان کی حکومت مستقبل میں پناہ گزینوں کے لیے امدادی سرگرمیوں میں بھی شامل نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ کہ وہ یہ نہیں چاہتے کہ سال نو کے موقع پر جرمنی میں خواتین پر جنسی حملوں جیسے واقعات اْن کے ملک میں بھی رونما ہوں۔انہوں نے یورپی یونین میں پناہ گزینوں کے حوالے سے کوٹہ مقرر کرنے کے خلاف بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے ۔