کرکٹ بدل گئی ہے ، کھلاڑیوں کو کھیلنے کے ساتھ بولنا بھی آنا چاہیے، شاہد آفریدی کو مشکل سوالات کیلئے تیار رہناچاہیے،کمنٹری کی نسبت کھیلنا آسان ہے،سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 8 جنوری 2016 17:50

کرکٹ بدل گئی ہے ، کھلاڑیوں کو کھیلنے کے ساتھ بولنا بھی آنا چاہیے، شاہد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کرکٹ بدل گئی ہے ، کھلاڑیوں کو کھیلنے کے ساتھ بولنا بھی آنا چاہیے، شاہد آفریدی ہمارے ہیرو ہیں ، انہیں مشکل سوالات کیلئے تیار رہنا چاہیے۔کمنٹری کی نسبت کھیلنا آسان ہے ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پروگرام میں جہاں شنیر اکرم نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کھانوں کے بارے میں بتایا ،وہیں وسیم اکرم نے کرکٹ اور گھریلو زندگی سے متعلق گفت گو کی۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شو میں دلچسپ گفت گو کی ، شاہد آفریدی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہاکہ آج کرکٹ بدل گئی ہے ، کھلاڑیوں کو کھیلنے کے ساتھ بولنا بھی آنا چاہیے اور شاہد آفریدی ہمارے ہیرو ہیں ، انہیں مشکل سوالات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔کمنٹری سے متعلق سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ لگتا ہے کہ کھیلنا آسان ہے ، کمنٹری شروع میں بہت مشکل لگتی تھی لیکن اب وہ اس کے عادی ہو گیا ہوں۔