سابق اولمپیئن شکیل عباسی کو نوکری سے نکال دیا گیا

جمعہ 8 جنوری 2016 18:08

سابق اولمپیئن شکیل عباسی کو نوکری سے نکال دیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شکیل عباسی کومحکمہ نے نوکری سے نکال دیا۔ سپر سٹار ، سابق اولمپین ، 400 سے زائد انٹرنیشنل میچز ، 200 کے قریب گولز ، درجنوں مین آف دی میچ اور ڈھیروں پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈز کے باوجود شکیل عباسی کا آج حال بے حال ہے ، 15 سال جس ڈیپارٹمنٹ کیلئے کھیلا اس نے ایک ہی جھٹکے میں نوکری سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

، سٹار پلیئر کہتے ہیں برسوں کی خدمات کا صلہ بے حسی سے دیا گیاشکیل عباسی کے مطابق وہ بتائے بغیر اپنی گروئن انجری انگلینڈ میں موجود فزیو کو دکھانے کے لیے وہاں گئے تھے جس پر وہ معافی بھی مانگ چکے ہیں ، انہوں نے ایم ڈی سوئی گیس سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم بات ہی سن لی جائے۔ یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ اگر شکیل کرکٹر ہوتا، تب بھی حالات ایسے ہوتے۔