فوزیہ وقار کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت

جمعہ 8 جنوری 2016 18:54

لاہور ۔8 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء)خواتین کے صوبائی کمیشن کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن نے متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں انہیں واقعہ کی شفاف تحقیقات اور انصاف کا یقین دلایا ۔چیئر پرسن نے کہا کہ حکومت پنجاب نے معاشرتی ناانصافیوں اور ظلم و تشدد کا شکار خواتین کی شکایات کے ازالے کے لیے ٹال فری ہیلپ لائن 080093372قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی نفسیاتی بحالی نہایت ضروری ہے۔