پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیابھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا
گزشتہ سال برازیل نے 734ملین ٹن ، بھارت نے 342ملین ٹن جبکہ پاکستان نے 55ملین ٹن گنا پیدا کیا‘ ماہرین
جمعہ 8 جنوری 2016 19:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیابھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرکاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے گنے کی کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں اور منظور شدہ اقدام کاشت کی جائیں تو پاکستان بآسانی تیسرے نمبر پر آسکتاہے ۔
(جاری ہے)
زرعی ماہرین نے بتایاکہ گزشتہ سال برازیل نے 734ملین ٹن ، بھارت نے 342ملین ٹن جبکہ پاکستان نے 55ملین ٹن گنا پیدا کیا ۔
انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب میں 18لاکھ 95ہزار 657ایکڑ رقبہ پر گنا کاشت کیا گیا جہاں سے 42اعشاریہ98ملین میٹرک ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قدرتی ماحول اور سازگار موسم کے باعث گنے کی فصل میں کم از کم دوگنااضافہ کیا جاسکتاہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کریں ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.