پنجاب اورخیبر پختونخوا سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلہ کے باعث ہر طرف خوف و ہراس ‘ لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے‘کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے

جمعہ 8 جنوری 2016 19:35

لاہور/اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) پنجاب اورخیبر پختونخوا سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘زلزلہ کے باعث ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ،ایبٹ آباد ،سوات،صوابی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آباد اور دیگر کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم ابھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 232میٹر ہے اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 2بج کر 7منٹ پردوپہر کے وقت یہ زلزلہ آیا۔ کوہاٹ،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،گلگت بلتستان کے اضلاع غذر،استور،دیامر ،ہنزہ نگراورمہمند ایجنسی،کرم ایجنسی ،شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،شانگلہ،چترال، لوئر دیر،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :