داعش کا بطور تنظیم کوئی وجود نہیں ، کچھ لوگ سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر انفرادی طور پر شام گئے ‘ آئی جی پنجاب
قوم ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں ،کسی بھی ایسی تنظیم کو نہیں آنے دیں گے جو دہشتگردی اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کا موجب بنے‘ مشتاق سکھیرا کی پہلے سہولیاتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 8 جنوری 2016 20:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ داعش کا بطور تنظیم کوئی وجود نہیں ، کچھ لوگ سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر انفرادی طور پر شام گئے ہیں جن لوگوں نے انفرادی طور پر اس تنظیم کے لئے اقدام کے ارادے ظاہر کئے ہیں انہیں بروقت کارروائیاں کر کے گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال ٹاؤن میں پہلے سہولیاتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان ،سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی مشتاق سکیھرا نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے داعش کا وجود نہ ہونے کے حوالے سے جو بات کہی ہے غلط نہیں ۔(جاری ہے)
داعش کا بطور تنظیم یہاں کوئی وجود نہیں ۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر شام گئے ہیں ۔
لیکن جو لوگ ہمارے ریڈار پر تھے انکی مکمل سرویلنس مانیٹرنگ کی گئی ۔ متاثر ہونے والے کچھ لوگ انفرادی طور پراس تنظیم کے لئے اقدام کر نے کے ارادے ظاہر کر رہے تھے جنہیں بروقت کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے ۔ قوم ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں اور کسی بھی ایسی تنظیم کو نہیں آنے دیں گے جو دہشتگردی اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کا موجب بنے ۔ انہوں نے سہولیاتی مرکز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تاخیر ی حربے اور کرپشن کے حوالے سے شکایات کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس طرح کے ماڈل سہولیاتی مراکز پنجاب کے اور دیگر علاقوں میں بھی قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے دس تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنا کر وہاں ایڈمن آفیسر تعینات کئے گئے ہیں اس کے بعد اسے پورے لاہور اور پنجاب کے بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا ۔ آئی جی آفس میں شکایات سیل عارضی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے اور آئندہ ایک ہفتے میں یہ مکمل طور پر فعال ہو جائیگا جس کے بعد عوام کو ہم تک براہ راست رسائی ہو جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.