ایران شیخ نمر النمر کی سزائے موت کے معاملے میں ترک صدر رجب طیب اردوغان
کے کردار سے متعلق غلط اطلاعات پھیلانا بند کرے:ترک وزرات خارجہ کا بیان
ذیشان حیدر جمعہ 8 جنوری 2016 20:23
انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) ترکی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر کی سزائے موت کے معاملے میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے کردار سے متعلق غلط اطلاعات پھیلانا بند کرے۔ترک میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں ترک حکام نے انقرہ میں ایرانی سفیر کو طلب کر کے کہا ہے کہ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں اس بارے میں خبروں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے ایران سے ان اطلاعات کے بارے میں احتجاج کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ شیخ نمر النمر کی سزائے موت پر عمل درآمد کا تعلق ترک صدر کے حالیہ دورہ ریاض سے تھا۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم ایسے بیانات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جن میں ہمارے صدر پر الزامات لگائے گئے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی خبروں کی اشاعت روکی جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.