ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالی حاملہ خاتون کا قاتل اس کا اپنا شوہر نکلا ، جسے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ‘ کیپٹن (ر) امین وینس
گھریلو ناچاقی ،نا پسندیدہ شادی پر اپنی بیوی کو ڈکیتی مزاحمت کا ڈرامہ رچا کرسر میں گولی مار کر قتل کیا ‘ ملزم محمد عثمان کا دوران تفتیش انکشاف
جمعہ 8 جنوری 2016 20:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے 29دسمبر کو سندر داس روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالی حاملہ خاتون آمنہ بی بی اور دودن بعد ہسپتال میں دم توڑنے والی معصوم بچی کے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے، قاتل حاملہ خاتون کا شوہر محمد عثمان ہے جس نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے سے دو دن قبل اپنی بیوی کو قتل کرنے کا پلان بنایا اور ڈکیتی مزاحمت کا ڈرامہ رچا کر اپنی بیوی کے سر میں گولی مار کردی جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی اور دو دن بعد ہسپتال میں اس کی بچی بھی دم توڑ گئی۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آج اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیر، ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک اور ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز عرفان سمو بھی موجود تھے ۔
تفصیلات کے مطابق جب 29دسمبر کو سندر داس روڈ پر آمنہ بی بی نامی حاملہ خاتون کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تو فوری طور پرڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالی خاتون کے شوہر محمدعثمان کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر829درج کیا گیا اور انویسٹی گیشن اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ چار ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا۔سی آئی اے پولیس نے جب تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو حاملہ خاتون کے شوہر عثمان کو دو روز قبل شبہ پر شامل تفتیش کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا کہ اس نے گھریلو ناچاقی اور نا پسندیدہ شادی پر اپنی بیوی کو ڈکیتی مزاحمت کا ڈرامہ رچا کرسر میں گولی مار کر قتل کیا ہے۔ ملزم نے کچھ عرصہ قبل 25ہزار روپے کا پسٹل خریدا اور موقعہ کی تلاش میں رہا کہ کب اپنی بیوی کو قتل کرسکے۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے دن رات محنت کر کے ڈکیتی مزاحمت کا ڈرامہ رچا کر اپنی ہی بیوی اور بچی کو قتل کرنے والے بے درر اور سفاک قاتل عثمان کو گرفتار کرنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیر، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز عرفان سمو اورخصوصی طور پر ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو شاباش دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.