گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کر دیا ‘ میجر (ر) محمد سعید

پارلیمنٹ زندہ انسانوں کا قبرستان ہے،عوام اپنے حق کیلئے خود بولیں ‘ چیف آرگنائزر عوامی تحریک

جمعہ 8 جنوری 2016 20:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے کہاہے کہ بجلی گیس کا بحران پہلے سے زیادہ گھمبیر ہو گیا ہے،گیس نہ ہونے کے باعث بچوں کے کیلئے ناشتہ تیار بنانا بھی نا ممکن ہو گیا ہے،گیس کم پریشر نے شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کر دیا ہے۔واہگہ ٹاؤن لاہور کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ زندہ انسانوں کا قبرستان بن چکی ۔

(جاری ہے)

عوا م کو درپیش مسائل کے حل میں پارلیمنٹ نے بہت مایوس کیا ۔ایل این جی کے افسانے سنا سنا کر حکمرانوں نے 3سال نکال لئے مگر انرجی بحران جوں کا توں ہے،انہوں نے کہاکہ عوام جان لیں حق مانگنے سے نہیں چھیننے سے ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ جو حکومت اپنے شہریوں کو قیمتاً بجلی،گیس نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔میجر (ر) محمد سعید نے کہاکہ عوامی تحریک کو ری آرگنائز کر رہے ہیں ۔ظالم اور بے رحم نظام کو عوامی تحریک دفن کرے گی ،انہوں نے کہاکہ پاکستان اور غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے پڑھے،لکھے خواتین و حضرات عوامی تحریک میں شمولیت کریں ۔

متعلقہ عنوان :