ہائیکورٹ نے داماد کے قتل میں ملوث خاتون کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

پولیس نے ملزمہ کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گیٹ پر دھر لیا

جمعہ 8 جنوری 2016 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے داماد کے قتل میں ملوث خاتون کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، پولیس نے ملزمہ کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گیٹ پر دھر لیا۔گزشیتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ گلزار اعوان نے خورشید بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ صدر کامونکی میں اپنے داماد ذیشان کے قتل کا مقدمہ درج ہے ۔

ملزمہ تفتیش میں گناہ گار پائی گئی ہے اور اس سے آلہ قتل برآمد کرنا باقی ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد خورشید بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ضمانت مسترد ہونے پر خاتون نے کمرہ عدالت سے باہر نکل کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمہ کو گیٹ پر دھر لیا۔

متعلقہ عنوان :