`نارووال، سکولوں کی فیسوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا،والدین سراپا احتجاج

جمعہ 8 جنوری 2016 21:13

`نارووال، سکولوں کی فیسوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا،والدین سراپا ..

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی قائم نارووال پبلک سکول کی فیسوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا،والدین سراپا احتجاج بن گئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اضافی فیسیں واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نارووال پبلک سکول کی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کی ماہانہ فیس میں اچانک 200روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے جونیئر سیکشن کے طالب علم کی فیس 1950روپے سے بڑھ 2150ہو گئی ہے فیسوں میں اضافہ سے سینکڑوں طلبہ و طالبات و طالبات کے والدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ آئے روز بغیر بتائے ہوئے فیسوں میں اضافہ کر دیتی ہے جس سے ان پر معاشی بوجھ بڑ ھ جاتا ہے انہوں نے کہا پچھلے سال2015 میں بھی 200روپے اضافہ کر دیا تھا بعد ازاں جنریٹر فنڈ کی مد میں بھی اضافہ کیا گیا جبکہ سردیاں ہو نے کے باوجود جنریٹر فنڈ وصول کیا جا رہا ہے والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوسط طبقہ کے بچوں کو معیاری تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے بار بار اضافہ سے وہ اپنے بچوں کو متبادل سکولز پر بھیجنے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،وفاقی وزیر احسن اقبال اور ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :