تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،بلے بازوں میں سمتھ،ایشون باؤلرز اور آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر براجمان

ڈی ویلیئرز اور آملہ کی بھی ایک، ایک درجے ترقی،یونس چھٹے اور مصباح نویں نمبر پر موجود،راہانے اور ووجز پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل،کک ٹاپ ٹین سے باہر

جمعہ 8 جنوری 2016 22:12

تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،بلے بازوں میں سمتھ،ایشون باؤلرز اور آل ..

دبئی ۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بلے بازوں میں سمتھ جبکہ ایشون باؤلرز اور آل راؤنڈرز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ڈی ویلیئرز اور آملہ کی ایک، ایک درجے ترقی ہوئی ہے، یونس خان چھٹے اور مصباح الحق نویں نمبر پر موجود ہیں، راہانے ٹاپ رینکڈ بھارتی بلے باز ہیں جو کہ کیریئر بہترین دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ جبکہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سڈنی ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جنوبی افریقہ افریقہ بدستور سرفہرست، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، پاکستان چوتھے، انگلینڈ پانچویں، نیوزی لینڈ ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

بلے بازوں میں سمتھ پہلے اور ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، ڈی ویلیئرز ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، روٹ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، وارنر کا پانچواں اور یونس کا چھٹا نمبر برقرار ہے، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے آملہ ایک زینہ چڑھ کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، میتھیوز تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے، مصباح کا نواں نمبر برقرار ہے، راہانے ترقی پا کر کیریئر بہترین دسویں نمبر پر پہنچ گئے، ایڈم ووجز بھی مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر ان کے ساتھ ہیں۔

انگلش کپتان ایلسٹرکک تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔ باؤلرز میں ایشون پہلے، سٹین دوسرے، براڈ تیسرے، یاسرشاہ چوتھے اور اینڈرسن پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔ آل راؤنڈرز میں ایشون سرفہرست ہیں۔ حفیظ کا ساتواں نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :