بھارت کا ویسٹرن آسٹریلیا کو ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں 74 رنز سے ہرا کر دورے کا جاندار طریقے سے آغاز،دھاون اور کوہلی کی نصف سنچریاں،برٹ کی 74 رنز کی اننگز ناکافی ثابت

جمعہ 8 جنوری 2016 22:12

بھارت کا ویسٹرن آسٹریلیا کو ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں 74 رنز سے ہرا کر دورے ..

پرتھ ۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) بھارت نے ویسٹرن آسٹریلیا کو ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں 74 رنز سے ہرا کر دورے کا جاندار طریقے سے آغاز کیا۔ ویسٹرن آسٹریلوی ٹیم 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 118 رنز بنا سکی۔ ٹریوس برٹ کی 74 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ دھاون اور کوہلی نے شاندار نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جمعہ کو پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 192 رنز بنائے، دھاون اور کوہلی نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، دونوں بلے باز 74، 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، روہت شرما 6 اور راہانے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دھونی 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

ڈوفیلڈ، نکولاس اور کیلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 118رنز تک محدود رہی، ٹریوس برٹ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا تاہم برٹ کی 74 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ سران، جدیجا اور پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :