آئرلینڈ کا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان،سٹیفن ڈوہینی کی پہلی بار سکواڈ میں طلبی

جمعہ 8 جنوری 2016 22:14

آئرلینڈ کا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان،سٹیفن ڈوہینی کی پہلی ..

ڈبلن ۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) کرکٹ آئرلینڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ جیک ٹیکٹر ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، آئرش انڈر 17 ٹیم کے قائد سٹیفن ڈوہرٹی پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث میگا ایونٹ سے دستبرداری اختیار کی تھی جس کے بعد آئی سی سی نے آئرش ٹیم کو مدعو کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئرش ٹیم کے ہیڈکوچ ریان ایگلیسن کے مطابق ٹیم چار روزہ ٹریننگ کیمپ کیلئے آئندہ ہفتے کے آخر میں دبئی روانہ ہو گی، آئرش ٹیم کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے اور وہ 28 جنوری کو بھارت کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ آئرش ٹیم کپتان جیک ٹیکٹر رورے اینڈرز، اینڈریوآسٹن، وارن چوپڑا، ایڈم ڈینیسن، سٹیفن ڈوہینی، ایرن گیلسپی، جوش لٹل، گیری میک کلنٹوک، ولیم میکلنٹوک، ٹام سٹینٹن، ہیری ٹیکٹر، فیاچرا ٹکر، لورکن ٹکر اور بین وائٹ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :