پنجاب یونیورسٹی امتحانی شیڈول

جمعہ 8 جنوری 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء ) : پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس( چار سالہ پروگرام )فرسٹ ، تھرڈ اور ففتھ سمسٹر2016ء کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی ایس(چار سالہ پروگرام ) فرسٹ سمسٹر 2016ء کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 25جنوری 2016ہے جبکہ بی ایس (چار سالہ پروگرام ) تھرڈ اور ففتھ سمسٹر 2016ء کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 4مارچ 2016ء ہے۔ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہے

متعلقہ عنوان :