سی پیک منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات انتہائی جارحانہ ہیں، بجلی بحران کو ختم کرکے معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، اے پی سی میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیاگیا تھا، بجلی بحران ختم کرکے معیشت مستحکم کرنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 8 جنوری 2016 22:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سی پیک منصوبے کے حوالے سے انتہائی جارحانہ بیانات دے رہے ہیں ،راہداری منصوبے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں وزیراعظم نے تمام جماعتوں کو دعوت دی تھی اور تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیاگیا تھا،چینی حکومت نے اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہا ہے، بجلی بحران کو ختم کرکے معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دو سے تین سال میں توانائی بحران ختم کرنا چاہتے ہیں ،پرویز خٹک انتہائی جارحانہ بیانات دے رہے ہیں ۔راہداری منصوبے پر سب کو وزیراعظم کی طرف سے اے پی سی میں دعوت دی گئی تھی ،چینی حکومت نے اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہا ہے ۔(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ بجلی بحران کو ختم کرکے معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔
بجلی کی کمی ہے ، ہم کہیں بھی انڈسٹریل پارک نہیں بنا رہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ گیٹ وے ہے ۔چائنیز انویسمنٹ کے 11بلین گوادر میں لگائے جائیں گے ۔راہداری منصوبہ میں 36بلین کے توانائی منصوبے ہیں ۔تمام فنڈز سے گوادر پورٹ پر ایئر پورٹ سمیت دیکر منصوبے بنائے جائیں گے ۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر پورٹ پر بڑے جہاز لینڈ نہیں کر سکتے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تمام صوبوں کو پلاننگ کمیٹی میں بلا کر 2میٹنگز کی گئیں ۔پنجاب اپنے بجٹ سے اورنج لائن سمیت متعدد منصوبے لگا رہا ہے دوسروں کو بھی پنجاب کی تقلید کرنی چاہیئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.