سعودی وزیر دفاع اتوار کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے،محمد بن سلمان السعود اہم سول وعسکری رہنماوں سے ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعلق ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطح کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے

جمعہ 8 جنوری 2016 23:21

سعودی وزیر دفاع اتوار کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے،محمد بن سلمان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 8جنوری۔2016ء) سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود اتوارکو پاکستان کا دورہ کرکے اہم سول و عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورے میں مختلف رہنماوں سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلق ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطح کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔ملاقاتوں میں سعودی عرب اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔