عمران فاروق کیس میں اہم پیشرفت،برطانیہ کی پاکستان سے ملزموں کی حوالگی کی باقاعدہ درخواست

جمعہ 8 جنوری 2016 23:21

عمران فاروق کیس میں اہم پیشرفت،برطانیہ کی پاکستان سے ملزموں کی حوالگی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 8جنوری۔2016ء) برطانیہ نے پاکستان سے عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں کی حوالگی کی باقاعدہ درخواست دیدی۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق یہ اہم پیشرفت عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ کے برطانوی عدالت میں بیان کے بعد ہوئی۔

(جاری ہے)

برطانیہ نے اس کیس میں پاکستان میں گرفتار ملزموں خالدشمیم، محسن علی اورمعظم علی کی حوالگی کیلئے پاکستانی وزارت داخلہ کو درخواست دیدی ہے۔ یاد رہے کہ شمیم خالد نے عدالت میں اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس کو لندن سے قتل کے احکامات ملے تھے اور اس کو فوری طور پر یہ کام کرنے کیلئے الطاف حسین کے دست راست محمد انور کی طرف سے احکامات ملے تھے۔اس اعتراف کے بعد یہ کیس نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔