امریکی شہر فلا ڈیلفیامیں مسلح شخص کی پولیس افسر پر فائرنگ، مسلح شخص داعش سے متاثر

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 9 جنوری 2016 00:23

امریکی شہر فلا ڈیلفیامیں مسلح شخص کی پولیس افسر پر فائرنگ، مسلح شخص ..

فلاڈیلفیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8جنوری۔2016ء)امریکی شہر فلا ڈیلفیا میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک پولیس افسر زخمی ہوا ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ویسٹ فلاڈیلفیا میں پولیس افسر جیسی ہارٹ نیٹ کی گاڑی کے انتہائی قریب آ کر ایک شخص نے فائرنگ کی جس سے پولیس افسر زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔ مسلح شخص ا نام پولیس نے ظاہر نہیں کیا لیکن اس کا کہنا ہے کہ یہ کام اسلام کے نام پر کیا ہے اور وہ اسلامک سٹیٹ سے رابطے میں ہے۔ 30سالہ شخص نے اعتراف جرم کیا ہے اور مکمل بیان ریکارڈ بھی کروایا ہے۔