کابل : افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ، 20 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 11:04

کابل : افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ، 20 دہشت گرد ہلاک

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : .افغان سرحدی علاقے اچین میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان سکیورٹی ذرائع نے بتایا ڈرون حملہ داعش کے ٹھکانے پر کیا گیا۔حملے میں متعدددہشت گرد زخمی بھی ہوئے جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ڈرون حملہ میں داعش کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا ۔دوسری جانب وقفے وقفے سے علاقے میں ڈرون طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔