کوئٹہ میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل پر ایف سی اورپولیس کا سرچ آپریشن ‘ 25سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 11:13

کوئٹہ میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل پر ایف سی اورپولیس کا سرچ آپریشن ‘ ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء) کوئٹہ میں گزشتہ روز 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد ایف سی اورپولیس کا سرچ آپریشن کیا ،اس دوران 25سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آپریشن شالدرا، بلوچی اسٹریٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، ایف سی اور اور پولیس نے سرچ آپریشن 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد کیا۔گزشتہ روز ملتانی محلہ میں موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :