دوسری بیٹی کی پیدائش ، ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف چند میچز نہیں کھیل سکیں گے

ہفتہ 9 جنوری 2016 11:35

دوسری بیٹی کی پیدائش ، ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف چند میچز نہیں کھیل سکیں ..

سڈنی،میبلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نجی مصروفیات کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کے چند میچز نہیں کھیل سکیں گے ۔

(جاری ہے)

کینگروز اور بھارت کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہو رہا ہے اور 29 سالہ وارنر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش جلد متوقع ہے جس کے باعث ممکنہ طور پر وہ چند میچز میں ٹیم کو دستیاب نہ ہو سکیں گے ۔ آسٹریلوی سلیکٹر ٹریور ہونز کا کہنا ہے کہ وارنر ابتدائی طور پر سکواڈ کا حصہ ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ وارنر کی عدم دستیابی کی صورت میں شان مارش کو سٹینڈبائی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔