منٹو نے پیکو کو مات دیکر جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دو ایوارڈ اپنے نام کرلئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:01

منٹو نے پیکو کو مات دیکر جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دو ایوارڈ اپنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) پاکستانی ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’منٹو‘ نے جے پور انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں امیتابھ بچن کی فلم ’پیکو‘ کو مات دیکر 2 ایوارڈ اپنے نام کرلئے۔

(جاری ہے)

پانچ روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھیں۔ فلم منٹو نے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکاری کیساتھ بہترین ساوٴنڈ اور ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ ایوارڈز جیتنے کے بعد ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے ایک ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے فلم کی کامیابی کیلئے دعائیں کی۔

متعلقہ عنوان :