شاہ رخ خان ، عامر سمیت 25 اداکاروں کی سیکیورٹی کم کر دی گئی

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:01

شاہ رخ خان ، عامر سمیت 25 اداکاروں کی سیکیورٹی کم کر دی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت 25 اداکاروں کی سیکیورٹی کم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ممبئی پولیس کے اہلکار کے مطابق اہلکاروں کو بلاضرورت وی آئی پیز کی سیکیورٹی پرتعینات کرکے ضائع کیا جارہا تھا جس کے باعث ان شخصیات کی سیکیورٹی کو کم کردیا جائیگا۔ ،اہلکار کے مطابق عامر اور شاہ رخ کی حفاظت کیلئے صرف 2 مسلح کانسٹیبل دو شفٹوں میں تعینات ہونگے۔رپورٹ کے مطابق راج کمارہیرانی، وندو ونود چوپڑا اور فرح خان سمیت 23 بولی وڈ شخصیات کی سیکیورٹی بھی کم کر دی گئی ہے.۔