آذربائیجان اور نائیجیریا کا پاکستان سے دفاعی سازو سامان خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:10

آذربائیجان اور نائیجیریا کا پاکستان سے دفاعی سازو سامان خریدنے میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) آذربائیجان اور نائیجیریا نے پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر اور مشتاق طیاروں سمیت دفاعی سازو سامان میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق آذربائیجان اور نائیجیریا نے پاکستان سے دفاعی سازو سامان خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی دفاعی حکام کے مطابق آذربائیجان اور نائیجیریا جلد پاکستان کے دفاعی سازو سامان کے جلد خریدار بننے جارہے ہیں ، نائیجیریا نے پاکستان کے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے لیے خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیارے شامل ہیں اوردونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔

دوسری جانب حکومت پاکستان غیر ملکی تاجر برادری کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا کررہی ہے اور تاجر برادری کو فراہم کردہ حکومتی سہولیات کے باعث ہی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ حکام کے مطابق ملک کی معیشت اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے جس کے لئے پاک فوج اور حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بھی پرعزم ہیں اور اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :