لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی اور دیگر افسران کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری۔2016ء) یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے.پولیس اور والڈ سٹی افسران کی ملی بھگت سے غیرقانونی تعمیرات سے اندرون شہر کا تاریخی حسن تباہ ہو کر رہ گیا ہے،، اندرون شہر تاریخی قومی ورثہ ہے جسے محفوظ بنانے کے بجائے غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے،اندرون شہر کے باسیوں کو ٹریفک اور دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے،،،،عدالت کے واضح احکامات کے باوجود اتھارٹی کے قوانین کے لئے عوامی تجاویز بھی طلب نہیں کی گئیں نہ ہی عوامی سماعت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی اور ذمہ دار افسروں کے خلاف موثر کاروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔والڈ سٹی اتھارٹی کے فعال ہونے تک اندرون شہر کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کے سپرد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :