میں کئی پراجیکٹس میں کام کرنے میں مصروف ہوں‘ رباب حفیظ

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:31

میں کئی پراجیکٹس میں کام کرنے میں مصروف ہوں‘ رباب حفیظ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ماڈل و اداکارہ رباب حفیظ نے کہا ہے کہ میں کئی پراجیکٹس میں کام کرنے میں مصروف ہوں اور ان میں میرے کردار بہت اہم ہیں جنہیں شائقین ضرور پسند کریں گے اب تک میں جو کام کیا ہے اس کوبہت پسند کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں صف اول کی ماڈل و اداکارہ بننا چاہتی ہوں اور اس کیلئے بہت محنت کررہی ہوں شوبز میں قدم رکھنے سے قبل ہی میں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ میں ہمیشہ محنت سے شائقین کے دل جیتوں گی۔