”عادتیں بدلتی نہیں“ پی آئی اے نے پاکستانی شہری کی میت دبئی ایئرپورٹ پر بھول آئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) ”عادتیں بدلتی نہیں“ پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستانی شہری کی میت دبئی ایئرپورٹ پر ہی بھول آئے،ورثاء نے لاہورایئرپورٹ پر انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 نے ایک میت کو ساتھ لے کر آنا تھا لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث میت دبئی ایئرپورٹ پر ہی رہ گئی جب کہ فلائٹ لاہور پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

لاہور پہنچنے پر میت کے ورثا جب اپنے پیارے کی لاش وصول کرنے پہنچے تو معلوم ہوا کہ میت تو دبئی میں ہی رہ گئی ہے جس پر ورثا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔پی آئی اے حکام نے انتظامیہ کی لاپرواہی اور واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے میت کو دبئی سے آنے والی دوسری پرواز پی کے 214 سے لانے کا اعلان کیا لیکن میت کو پہلے دبئی سے کراچی پہنچایا جائے گا جہاں سے اسے لاہور کے لئے روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :