ایران نے مصر میں سفارت خانے پرحملے کا ڈرامہ رچایا،عرب خبررساں ادارہ کا دعویٰ
ادارے کو موصول تازہ تصویر میں ایرانی سفارت خانہ بالکل محفوظ اور صحیح سلامت دیکھا جاسکتا ہے سفارت خانے کی عمارت پر ایک گولی تک کا نشانہ نہیں ہے،رپورٹ
ہفتہ 9 جنوری 2016 12:37
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) ایک عرب نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مصر میں اپنے سفارت خانے پر حملے کا ڈرامہ رچایا ،ادارے کو موصول تازہ تصویر میں ایرانی سفارت خانہ بالکل محفوظ اور صحیح سلامت دیکھا جاسکتا ہے ،سفارت خانے کی عمارت پر ایک گولی تک کا نشانہ نہیں ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے یمن میں قائم اپنے سفارت خانے پر اتحادی طیاروں کی بمباری کے الزامات کے بعدسفارت خانے کی ایک تازہ تصویر ملی ہے جس میں ایرانی سفارت خانے کو مکمل طور پر محفوظ اور سلامت دیکھا جاسکتا ہے۔
قبل ازیں ایرانی حکومت کی جانب سے الزام عاید کیا گیا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں جاری آپریشن کے دوران اتحادی طیاروں نے بدھ کوصنعاء میں ایرانی سفارت خانے پر بھی بمباری کی ہے جس میں سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
سعودی_عرب کی جانب سے ایران کے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کردیا گیا تھا۔العربیہ کو موصول ہونے والی تصویر میں ایرانی سفارت خانے کو مکمل طورپر محفوظ دیکھا جا سکتا ہے۔
بمباری تو کجا سفارت خانے پر ایک گولی کا بھی نشانہ نہیں ہے۔ اس تصویر نے ایرانی حکومت کی جانب سے سعودی عرب پر بلا جواز تنقید کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ایران کی جانب سے صنعاء میں اپنے سفارت خانے پر حملے کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب حال ہی میں تہران میں بلوائیوں نے سعودی عرب کے سفارت خانے اور ایک قونصلیٹ پر یلغار کرکے انہیں نذرآتش کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعے کے بعد ایران کو اسلامی دنیا کے وسیع پیمانے پر سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.