شمالی کوریا کی 69 سالہ نیوز اینکر بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:44

شمالی کوریا کی 69 سالہ نیوز اینکر بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز ..

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء)شمالی کوریا کی 69 سالہ نیوز اینکر بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ کِم جانگ ٹو کی ہلاکت ہو یا ہائیڈروجن بم کا تجربہ ملک کی ہر بڑی خبر کا اعلان رِی چْن ہِی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

69 سالہ خاتون ٹی وی اینکر رِی چْن ہِی پر شمالی کوریا کے لیڈر کِم جانگ اْن کو سب سے زیادہ اعتماد ہے۔ اس لیے تو ملک کی ہر بڑی خبر کا اعلان یہی خاتون کرتی ہیں۔ کِم جانگ ٹو کے انتقال کی خبر بھی رِی چْن ہِی نے جذباتی انداز میں دی۔ ایٹمی تجربہ ہو یا ہائیڈروجن بم کا ٹیسٹ سب خبروں کا اعلان ان محترمہ سے ہی کروایا جاتا ہے۔