تھائی لڑکی نے اپنے مردہ منگیتر سے شادی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 13:05

تھائی لڑکی نے اپنے مردہ منگیتر سے شادی کر لی

تھائی لینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء): تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے اپنے مردہ منگیتر سے شادی کر کے وہاں موجود ہر ایک کو اشکبار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نین تھیپارٹ نے اپنے منگیتر کی موت کے بعد اس کے جنازے ہی پر اپنے مردہ منگیتر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد نین نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے فیس بُک پر بھی شئیر کیں جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔

(جاری ہے)

اپنی فیس بُک پوسٹ پر نین تھیپاٹ نے لکھا کہ ” میں نے ہماری شادی کا خواب دیکھا تھا ، میں نے ہمیں ہاتھ پکڑے دیکھا تھا، میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں فیٹ، پلیز تم یہ جان لو کہ ہمارا خواب سچ ہو گیا ہے“۔ تھائی نوجوان لڑکی کی منگیتر کی موت کی خبر اس پر قیامت بن کر ٹوٹی ، کیونکہ فیٹ نہ تو بیمار تھا اور نہ ہی کوئی حادثہ ہوا۔ وہ تو بس شادی سے کچھ ماہ قبل ہی دل کا دورہ پڑنے کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ جس کے بعد نین اپنے حواس میں نہ رہ سکی۔

تھائی نوجوان لڑکی نے مُردہ منگیتر سے شادی کر لی