بولی ووڈ شخصیات نے ”وزیر“ کو کامیاب فلم قرار دیدیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:13

بولی ووڈ شخصیات نے ”وزیر“ کو کامیاب فلم قرار دیدیا

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن اور فرحان اختر کی فلم ”وزیر “ کو بولی ووڈ شخصیات کی جانب سے کامیاب قرار دیدیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دیکھنے کے بعد بولی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی طرف سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس میں میگا سٹار امیتابھ بچن اور فرحان اختر کی شاندار اداکاری کی تعریف کی گئی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ دونوں باکمال اداکار ایک مرتبہ پھر اپنی جاندار اداکاری کی بنا پر پوری فلم میں چھائے نظرآئے۔امیتابھ بچن اور فرحان اختر کی ”وزیر“ کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرنے والی دیگر بولی ووڈ شخصیات میں اداکارہ دیویا دتا اور پروڈیوسر رتیش سدھوانی کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے وزیر میں امیتابھ بچن نے ایک اپاہج شطرنج کے ماسٹر کھلاڑی جبکہ فرحان اختر نے اے ٹی ایس افسر کا کردار ادا کیا ہے۔وزیر میں امیتابھ بچن اور فرحان اختر کے علاوہ آدتی راوٴ حیدری، نیل نتن مکیش اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کیے ہیں

متعلقہ عنوان :