قطرینہ کیف شاہ رخ خان اور ہریتک روشن کی ہیروئن بننے کیلئے دعائیں مانگنے لگیں

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:13

قطرینہ کیف شاہ رخ خان اور ہریتک روشن کی ہیروئن بننے کیلئے دعائیں مانگنے ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی کہ وہ شاہ رخ خان کی”ڈان تھری“ اور کبیر خا ن کی نئی آنے والی فلم میں ہریتک روشن کی ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ انکی دعا ہے کہ انھیں دونوں فلموں میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا کی جانب سے اداکارہ سے پوچھاگیا کہ اگر انھیں ڈان 3میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کے کردار کی پیشکش کی جائے تو انکا کیا رد عمل ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں باربی ڈول کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو گیا تو انکے دل کی مراد پوری ہو جائے گی۔واضح رہے قطرینہ کیف ماضی میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ”جب تک ہے جان“ اور ہریتک روشن کے ساتھ ”زندگی نا ملے گی دوبارہ“ میں اداکاری کے جو ہر دکھا چکی ہیں۔ 32سالہ اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور“ کی تشھیری مہم میں مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :