پاکستان اور روس کا توانائی شعبوں میں مزید فروغ دینے پر اتفاق

ایل پی جی ائیر میکس پلانٹس لگائیں گے

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:23

پاکستان اور روس کا توانائی شعبوں میں مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان اور روس نے توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور دونوں ممالک ایل پی جی‘ ائیر میکس پلانٹس مشترکہ طور پر لگائیں گے تاکہ جاری توانائی بحران سے نمٹا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی ائیر پلانٹس کے قیام کے لئے روس نے اپنی کمپنی روزگاز کو مقرر کر دیا ہے اور مذاکرات پہلے ہی ہو چکے ہیں اور طرفین نے مئی 2016ء کا ٹائم فریم دیا ہے جس کے بعد پلانٹس آپریشنل ہو جائیں گے۔

میدیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور روس پہلے ہی ایل این جی کے شعبے میں کام کر رہے ہیں اور حکومتی سطح پر معاہدہ کر چکے ہیں جس کے تحت لاہور سے کراچی تک ایل این جی سپلائی کے لئے پائپ لائن بچھائی جائے گی تاہم تجارتی معاہدے پر ابھی تک دستخط نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ ماضی مین اوگرا دلیل دے چکی ہے ایل پی جی ائیرمیکس پلانٹس سے گیس کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور اس طرح کے پلاٹس صرف ارجنٹائن میں لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :