دبئی پولیس نے دی ایڈریس ہوٹل میں آتشزدگی کے سامنے سیلفی لینے والے دو افراد کو رہا کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 13:24

دبئی پولیس نے دی ایڈریس ہوٹل میں آتشزدگی کے سامنے سیلفی  لینے والے  ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : دبئی پولیس نے دی ایڈریس ہوٹل میں آتشزدگی کے وقت ہوٹل کے سامنے سیلفی لینے والے دو افراد کو رہا کر دیا ہے۔ دبئی ایسام الحمیدین کے اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایڈریس ڈاﺅن ٹاﺅن ہوٹل کی آگ کے سامنے سیلفی لینے والے دو نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دبئی کی پبلک پراسیکیوشن نے دونوں نوجوان افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں نوجوانوں سے تفصیلا تحقیقات کی گئیں اور انٹر نیٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ اس کیس میں کوئی مجرمانہ ارادہ نہ رکھنے پر پبلک پراسیکیوشن نے کیس کو بند کرکے دونوں نوجوانوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عوام انٹر نیٹ پر پوسٹ کیے گئے مواد سے متعلق ہوشیار رہیں۔عوام کو چاہئیے کہ سوشل میڈیا پر کسی قسم کی افواہ نہ اُڑائیں اور نہ ہی کسی کی ہتک عزت کریں۔

متعلقہ عنوان :