کراچی : فر فر انگریزی ، اور آنکھوں میں چمک ، سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ضعیف العمر شخص کو نوکری مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 13:36

کراچی : فر فر انگریزی ، اور آنکھوں میں چمک ، سوشل میڈیا پر مقبول ہونے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : آنکھوں میں چمک لیے اور فر فر انگریزی بولنے والے ایک ضعیف العمر شخص نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی ، ضعیف العمر شخص کی ویڈیو پاکستان کے اسٹار احسن خان کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں انہوں نے اس شخص کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس 5 منٹ پر مبنی ویڈیو کو اپنے چند دوستوں کو ٹیگ کر کے شئیر کیا۔

احسن خان کی یہ ویڈیو دیکھتے دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اورمتعدد افراد نے اس شخص کی اُمید اور جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی مدد کرنا چاہی ۔ تاہم کچھ ہی گھنٹ بعد احسن خان کی جانب سے ایک اور اسٹیسٹ اپ لوڈ کیا گیا جس میں انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ضعیف العمر شخص کی مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

احسن خان نے بتایا کہ مجھے بیرون ملک سے بھی لوگوں کی کالز موصول ہوئیں کہ ہم ان کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

تاہم ایک کمپنی نے اس شخص کو اپنے پاس نوکری پر رکھ لیا ہے۔ amtech systems نامی اس کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی انہیں ایک اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی دے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :