پی آئی اے اسپورٹس گالا‘ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:52

پی آئی اے اسپورٹس گالا‘ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء)ائر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام پی آئی اے ٹاؤن شپ میں جاری پی آئی اے اسپورٹس گالا 2016ءء میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا افتتاحی میچ میں پی آئی اے سیکورٹی کی ٹیم نے مد مقابل پی آئی اے ایمپلائز یونین کو با آسانی 4-1کے مارجن سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں سیکورٹی ٹیم کو ایمپلائز یونین کے خلاف 3-1کی برتری حاصل تھی سیکورٹی کی جانب سے حنیف نے عمدہ کھیل کی بدولت 2گول جبکہ جاوید نے ایک گول اسکور کئے دوسرے ہاف میں سیکورٹی کے فہد نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 4-1کردیا ،ایمپلائز یونین کا واحد گول سعید نے اسکور کیا قبل ازیں پی آئی اے اسپورٹس گالا میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی ائر لیگ پی آئی ایمپلائز یونین سی بی اے صدر کے ایڈوائزر شیر امان نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا اس موقع پر چوہدری بشیر ،منیجر پی آئی اے سیکورٹی ریاض احمد ،پی آئی اے اسپورٹس سیکریٹری ابو بکر و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

فٹ بال میچ میں ریفریز کے فرائض سلیم شاہ،پرویز خان اور جنید مرشد نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔