سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کا سالانہ اجلاس ،نئے عہدیداروں کا چناؤ

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:53

سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کا سالانہ اجلاس ،نئے عہدیداروں کا چناؤ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کیماڑی کا سالانہ اجلاس اسرار اور حسین چاچا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کلب کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ اور نئے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

کلب کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے متفقہ طور پر رضا خان کو صدر ،محمد یوسف اعوان کو جنرل سیکریٹری ،حسین چاچا کو خازن اور خورشید کو سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کا کپتان منتخب کرلیا اس موقع پر سابقہ عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداروں کی قیادت میں سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب مزید ترقی اور کامیابی حاصل کریگی آخر میں نومنتخب صدر رضا خان نے اپنے چناؤ پر تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ۔