پریشان حال سلمان خان کو ”سلطان “ کیلئے ہیروئن مل گئی

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:07

پریشان حال سلمان خان کو ”سلطان “ کیلئے ہیروئن مل گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان گزشہ چند ماہ سے اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ میں ہیروئن کے بنا اکیلے ہی حصہ لے رہے تھے۔ یش راج فلمز کے چیف آدتیہ چوپڑا اور سپرسٹارفلم کیلئے موزوں لیڈنگ لیڈی کے انتخاب کیلئے بیشتر بولی ووڈ ہیروئنز اور نئے چہروں کے آڈیشن لے چکے تھے تاہم کوئی بھی ہیروئن انکے معیار پر پورا نہیں اتر پائی تھی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فلم کیلئے موزوں ہیروئن کے ناملنے کے باعث سپر سٹار اور آدتیہ چوپڑا خاصے پریشان تھے۔رپورٹ کے مطابق یش راج فلمز کی جانب سے جمعے کی شام اداکارہ انوشکا شرما کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بعد از اداکارہ انوشکا شرما کی طرف سے سپر سٹار کے ساتھ لی گئی تصویر ”سلطان“ کے کیپشن پیغام کے ساتھ مائیکرولاگنگ سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کی گئی۔ واضح رہے علی عباس ظفر کی ”سلطان“ میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سلمان خان کی ”سلطان“رواں برس عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :