تر کی شامی تارکین وطن کی حمایت جاری رکھے گا، رجب طیب ایردوان

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:29

تر کی شامی تارکین وطن کی حمایت جاری رکھے گا، رجب طیب ایردوان

انقرہ ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) تر کی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ انکا ملک شامی تارکین وطن کی حمایت جاری رکھے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوان صدر میں ترک صدر نے شامی تارکین وطن کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ انکا ملک شامی تارکین وطن کی حمایت جا ری رکھے گا۔انھوں نے شام کے تارکین وطن کے مسائل اور وہاں کی صورت حال کے بارے میں تفصیلات بھی حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت شام کے عوام پر ظلم و ستم کو عالمی سطح پر لانے کی کوششیں جاری رکھی گی دریں اثناء ترکی کے نائب وزیر اعظم نومان کرتلمش نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹیلی ویژن کے پروگرام میں دہشت گردی سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہروں میں خندقیں کھودنیاور بم نصب کرنے اور اہلکاروں کو ہلاک کر نے والے اپنے ہدف کو حاصل نہیں سکیں گے۔