مصر کی پہلی مسلمان باڈی بلڈر خاتون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 14:41

مصر کی پہلی مسلمان باڈی بلڈر خاتون

مصر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : مصر میں پہلی خاتون باڈی بلڈر نے خواتین سےمتعلق تمام دقیانوسی سوچوں کو ختم کر دیا ہے۔ جبکہ اس خاتون نے اسلام سے متعلق بھی تنگ نظریے کے تصور کو ختم کر دیا ہے۔کولوہڈ ایسام کا کہنا ہے کہ جو خواتین حجاب نہیں کرتیں ان کے لیے باڈی بلڈنگ اور اس شعبے سے منسلک ہونا نسبتاً زیادہ آسان ہے۔

(جاری ہے)

لیکن مصر کی یہ پہلی خاتون باڈی بلڈر کسی چیمپئین شپ میں حصہ نہیں لے سکتی۔کولوہڈ ایسام نے بتایا کہ ” مجھے ایک بکنی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں مدعو کیا گیا تھا لیکن ظاہر ہے میں اس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکتی تھی لہٰذا میں نہیں گئی۔ اگرچہ میں جانتی ہوں کہ میں حصہ لے کر اس چیمپئن شپ کو جیت سکتی ہوں لیکن میرے لیے یہ کرنا نا ممکن ہے۔“

متعلقہ عنوان :