قطرینہ کیف پریانکا چوپڑا کی جگہ حاصل کرنے میں کامیاب

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:56

قطرینہ کیف پریانکا چوپڑا کی جگہ حاصل کرنے میں کامیاب

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ ڈائریکٹر واداکار فرحان اختر کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کامیاب ترین فلم سیریز ”ڈان“کی تیسری فلم”ڈان3“ کی شوٹنگ کا جلد آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سننے میں آرہا ہے کہ فرحان کی اختر کی ”ڈان3 “میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے مقابل اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جگہ قطرینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ قطرینہ کیف فلم میں مرکزی کردار کے حصول کیلئے مسلسل فرحان اختر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ علاوہ ازیں اداکارہ کی طرف سے فرحان اختر کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فلمیں ”بار بار دیکھو“ اور ”جگا جاسوس“ کی شوٹنگ مکمل کراتے ہی ”ڈان3“ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گی۔ تاہم تاحال فرحان اختر کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی تصدیقی بیان نہیں دیا گیا