پیزا کے شوقین نوجوان کا انوکھا عزم

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 9 جنوری 2016 14:58

پیزا کے شوقین نوجوان کا انوکھا عزم

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2016ء)پیزا کے ایک شوقین نوجوان نے آخرکار اپنا مقصد حاصل کر ہی لیا۔ نوجوان نے سال کے ہردن پیزا کا ایک سلائس کھا کر اپنے آپ سے کیا ہوا عہد پورا کر دیا۔ کیل فینے نے جنوری 2015 میں نئے سال کے موقع پر عہد کیا تھا کہ وہ اس سال 24 گھنٹوں میں انسٹا گرام پر رزلٹ پوسٹ کرنے سے پہلے پیزا کا ایک سلائس ضرور کھائے گا۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے کیل سال میں 365 سلائس کھا کر بھی بیمار نہیں ہوا ۔

اس ساری صورتحال میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ کیل نے یہ تمام پیزا اپنے خرچ پر نہیں کھائے۔کیل نے آٹزم کے حوالے سے ایک فلاحی کام منتخب کر کے گو فنڈ می پر 10ہزار ڈالر جمع کیے ، جو اس کے سال بھر کے پیزا کے لیے کافی تھے۔ ایک سال تک ہر روز پیزا کھا کر کیل کا وزن چند کلو بڑھ گیا ہے، جسے کم کرنے کےلے اس نے 2016 میں ورزش کرنے کا سوچا ہے۔